پشاور (لیڈی رپورٹر) اگیگا کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کیلئے پشاور پریس کلب کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا مظاہرے میں اساتذہ اور دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں پینشن اصلاحات کے نام پر کسی قسم کی تکٹوتی منظور نہیں، پینشن کے پرانے طریقہ کار کو بحال رکھا جائے، صوبائی ملازمین کو بھی 30پرسنٹ ڈسپلٹی الاؤنس کا اعلان کرے انہوں نے کہا کہ ابگریڈیشن کے نام پر مختلف ڈیپارٹمنٹس سمیت اسکولوں کالجوں اور ہسپتالوں کی نجکاری کی جا رہی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں، ٹرانسپورٹ کی کنٹریکٹ بنیاد پر تعیناتی کی جا رہی ہے اس فیصلے کو بھی ہم مسترد کرتے ہیں، صوبائی حکومت کے ساتھ ٹیبل ٹاک کے ذریعے تمام معاملات حل کے انہوں نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا تو پھر ہم مجبورا اٹھ جنوری کو گرینڈ میٹنگ بلائیں گے اور اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔