پشاور(جنگ نیوز)سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلبہار میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیم نے طلباء کو آگاہی دی۔ ایجوکیشن ٹیم کے انچارج نے طلبہ کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دوران سفر سیٹ بیلٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں۔