• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: سوہو میں 2 پولیس افسران چاقو حملے میں زخمی، ایک شخص گرفتار

لندن (پی اے) لندن کے علاقے سوہو میں ڈیوٹی سے آف دو پولیس افسران کو چاقو کے حملے میں زخمی کردیا گیا۔ وسطی لندن میں اس واقعے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ میٹ پولیس نے کہا ہے کہ یہ واقعہ سوہو کی گریک سٹریٹ میں جمعہ کی سہہ پہر ساڑھے 3 بجے پیش آیا۔ دونوں افسران کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی حالت تسلی بخش ہے۔ ایک شخص کو جان لیوا طور پر حملے اور کلاس اے ڈرگس قبضے میں رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، جو ویسٹ لندن پولیس کی کسٹڈی میں ہے۔ ایمبولینس سروس نے بتایا کہ انہوں نے جائے وقوع سے چاقو کے وار سے زخمی ایک شخص کے علاوہ ایک دوسرے زخمی کو بھی ہسپتال پہنچایا۔
یورپ سے سے مزید