• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈ کا 17 روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

ایمسٹرڈیم (اے پی پی)ہالینڈ نے 17روسی سفارت کاروں کوملک چھوڑنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ڈچ ملٹری انٹیلی جنس اینڈ سکیورٹی سروس کے سربراہ جان سویلینز نے کہا کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک میں کام کرنے والے سفارت کاروں کی تعداد کو برابر کرنے کے لیے کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل 10روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا کہا گیا تھا اور اب17 سفارت کاروں کے لیے یہ احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہالینڈ نے ایسے افراد کا ملک میں داخلہ بند کر دیا ہے جو روسی انٹیلی جنس سروس ایجنٹ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید