• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا تارکین وطن کی آمد روکنے کیلئے نئے اقدامات پر غور

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکا نے تارکین وطن کی آمد روکنے کے لیے نئے اقدامات پر غورشروع کردیا۔ اس سلسلے میں بائیڈن انتظامیہ نے ایک منصوبہ پیش کیا ہے ، جس کے تحت حکومت کو امریکا میں پناہ کے متلاشی تارکین وطن کی تعداد کم کرنے اور انہیں فوری طور پر وطن واپس بھیجنے کا اختیار حاصل ہو جائے گا۔ یہ منصوبہ میکسیکو کی سرحد پر موجود تارکین وطن کی تعداد کم کرنے کی انتظامیہ کی کوششوں کا حصہ ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت اب بھی تارکین وطن کو پناہ کی درخواست دینے کے لیے رسائی حاصل ہوگی۔
یورپ سے سے مزید