• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر68فی صد جبکہ تجارتی خسارہ میں 30 فیصدکی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2023 تک کی مدت میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 3.861 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 68 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ12.077 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔فروری میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 74 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 86 فیصدکم اورجنوری کے مقابلہ میں 68 فیصدکم ہے۔
اہم خبریں سے مزید