• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موہن پورہ میں کمرشل، کاروباری سرگرمیاں، اہل علاقہ عدم تحفظ کا شکار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) موہن پورہ کے رہائشی علاقہ میں کمرشل اورکاروباری سرگرمیاں روکی جائیں ۔اہل علاقہ دوسرے شہروں سے آنے والے کنٹینروں اورمال بردار ٹرکوں کی وجہ سے عدم تحفظ کاشکارہوگئے ۔ بڑےکنٹینرز اور ٹرکوں کی رہائشی ایریامیں آمدورفت نے سکون بربادکردیا جبکہ پولیس اورضلعی انتظامیہ نے قانون ہاتھ میں لینے والے عناصرکے خلاف چپ سادھ لی ، محلہ میں کچھ لوگوں نے اپنے رہائشی مکانوں میں گودام بنارکھے ہیں اورآہستہ آہستہ رہائشی جگہوں کوکاروباری مراکزمیں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارراولپنڈی کے وسط میں واقع پرانے رہائشی علاقے موہن پورہ کے رہائشیوں کے ایک وفدنے جنگ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،وفدمیں شامل چودھری محمدبدر،محمداویس ،چودھری خالد ،رضوان ،محمداویس ،شعیب بٹ وغیرہ نے بتایاکہ رہائشی علاقہ میں غیرقانونی کاروباری سرگرمیوں کی وجہ سے تاجروں کے سامان کے بڑے بڑے ٹرک اورکنٹینرزمحلہ میں داخل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اہل محلہ کے حقوق رہائش پامال ہورہے ہیں۔چنددن پہلے رات تین بجے ایک گودام کاسامان  22ویلرکنٹینر پرمحلہ کی حدودمیں داخل ہوا اورتمام سرکاری بیرئیرز کوتوڑتے ہوئے گودام کی طرف بڑھا۔ موہن پورہ میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول نمبر4کے سامنے بڑاگودام بنایاگیاہے جبکہ قانون کے مطابق سکول کے سامنے کسی قسم کی کاروباری سرگرمیوں کی اجازت نہیں۔
اسلام آباد سے مزید