• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبرل ڈیموکریٹس کی بنیادی پالیسیاں کیا ہیں؟

خیال تازہ … شہزاد علی
برطانیہ میں پاکستانی کشمیری کمیونٹی کی ایک معقول تعداد لبرل ڈیموکریٹس کے ساتھ وابستہ ہے۔اگرچہ قابل ذکر مین سٹریم پاکستانی کشمیری کمیونٹی بدستور لیبر پارٹی سے منسلک ہے تاہم بتدریج لبرل ڈیموکریٹس اور کنزرویٹو پارٹی میں بھی تعداد بڑھ رہی ہے ۔ بعض صورتوں میں جہاں لیبر پارٹی میں کسی کو جگہ نہیں ملتی تو پھر وہ لبرل ڈیموکریٹس یا کنزرویٹو پارٹی کا رخ کرتے ہیں تاہم ایسے افراد کو کمیونٹی میں عموما " سنجیدہ خیال نہیں کیا جاتا بلکہ موقع پرستی کی اصطلاح مستعمل ہے۔ بعض سنجیدہ مکتب فکر کے لوگ لیبر پارٹی سے ہٹ کر نظریات کی بنیاد پر بھی لبرل ڈیموکریٹس یا،کنزرویٹو پارٹی میں شامل ہوتے ہیں بعض مقامی یا قومی سطح پر لیبر پارٹی کی اعلی سطح پر کسی اقدام کے خلاف بطور احتجاج بھی دوسری کسی جماعت میں شامل ہوکر اپنی شناخت تسلیم کرانے کی جدوجہد کرتے ہیں ۔ ماضی میں اس کی ایک مثال لیبر پارٹی حکومت کا عراق کے خلاف جنگ کا حصہ بننا تھا جس پر احتجاج کے طور پر بعض اہم کمیونٹی شخصیات نے لیبر پارٹی سے اپنی طویل وابستگی کو خیر باد کہہ کر لبرل ڈیموکریٹس میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ حالیہ رجحانات میں سر کیر اسٹارمر کا لیبر پارٹی لیڈر بننا اور جیریمی کوربن کے خلاف اقدامات ہیں جس پر لیبر پارٹی کے اندر کافی تحفظات پائی جاتے ہیں۔ برطانیہ میں ایسے اعلی پائے کے کردار کے سیاسی شخصیات بھی موجود ہیں جن کا یہ تھیم بھی قبولیت پا رہا ہے کہ کمیونٹی سارے انڈے ایک ہی ٹوکری میں نہ رکھ دے یعنی سب لیبر پارٹی میں ہی نہ شامل ہوں بلکہ تمام مین سٹریم پارٹیوں میں شامل ہوکر اپنی شناخت تسلیم کرائیں ۔ آج کے کالم میں دیکھیں کہ لبرل ڈیموکریٹس کی اہم پالیسیز کیا ہیں؟ لبرل ڈیموکریٹس برطانوی سیاست میں دو عظیم اصلاحی روایات کے جانشین ہیں۔ وہ لبرل ازم اور سوشل ڈیموکریٹس، جو بیسویں صدی کے اوائل میں ایک دوسرے سے الگ ہو گئے تھے لیکن اب لبرل ڈیموکریٹس کی شکل میں دوبارہ متحد ہو گئے ہیں۔ لبرل ڈیموکریٹس پارٹی بنیادی طور پر سماجی لبرل ہے، مساوات اور آزادی کے درمیان تعلق پر زور دیتی ہے۔ پارٹی سرمایہ کاری اور ترقی پسند ٹیکس کی حمایت کرتی ہے لیکن شہری آزادیوں کا فروغ اہم ترجیح ہے۔ جدید لبرل ازم میں اب ہم جنس کی شادی، خواجہ سراؤں کے حقوق، سزائے موت کا خاتمہ، تولیدی اور دیگر خواتین کے حقوق، تمام بالغ شہریوں کے لیے ووٹنگ کے حقوق، شہری حقوق، ماحولیاتی انصاف اور حکومت کے حقوق کے تحفظ جیسے مسائل شامل ہیں جس کے لیے ہم کھڑے ہیں۔ لبرل عقائد، اصول اور اقدار، لبرل ڈیموکریٹس ایک منصفانہ، آزاد اور کھلے معاشرے کی تعمیر اور حفاظت کے لیے موجود ہیں، جس میں لبرل آزادی، مساوات اور برادری کی بنیادی اقدار میں توازن پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اور جس میں کسی کو غربت، جہالت یا مطابقت کا غلام نہیں بنایا جائے گا۔ لبرل ڈیموکریٹ آئین کی پیش کش، لبرل ڈیموکریٹس سات بنیادی اقدار پر مضبوطی سے کھڑے ہیں۔آزادی، مساوات، جمہوریت، برادری، انسانی حقوق، بین الاقوامیت، اور ماحولیات۔ ان میں سے ہر ایک پارٹی کی مخصوص پالیسی تجاویز کو بنیاد بناتا ہے۔ لبرل کا دعوٰی ہے کہ وہ جمہوریت پر پختہ یقین رکھتی ہے اور یہ ان کے تنظیمی ڈھانچے میں جھلکتا ہے۔ ان کی تین اہم فیصلہ ساز کمیٹیاں ان کے اراکین منتخب کرتی ہیں۔ کمیٹیاں کانفرنس کو رپورٹ کرتی ہیں اور مختلف چینلز کے ذریعے اراکین کے ساتھ مشغول ہوتی ہیں۔ اراکین پارٹی تنظیموں میں بھی شامل ہو سکتے ہیں، جو ہم خیال لوگوں کے گروپ ہیں جو کسی خاص دلچسپی یا شناخت کا اشتراک کرتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید