• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ائیرپورٹ پر چہرہ شناخت پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی

کراچی (ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر ) کراچی ائیر پورٹ پر چہرہ شناخت پروگرام (فیشل ریکگنائزیشن سسٹم ، ایف آر ایس ) کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، سسٹم کے ذریعے جرائم میں ملوث مسافروں کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکا جاسکے گا۔اس سسٹم میں تصویر کے ذریعے مسافروں کی تصدیق کی جائے گی اور اگر کوئی مسافر کسی جرم میں ملوث ہوا تو اس کے ا ئیر پورٹ داخل ہونے پر الارم سسٹم ایکٹیو ہو جائے گا جسکے باعث وہ واپس یا بیرون ملک فرار نہیں ہو سکے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم ایک سال قبل لگایا گیا تھا تاہم کوئی بھی ادارہ اسے ٹیک اوور کرنے کو تیار نہیں تھا جسکے بعد سسٹم کی وارنٹی بھی ختم ہو چکی ہے تاہم اب ایف آئی اے نے اس سسٹم کی ذمہ داری لی ہے اور کنٹرول روم میں ایف آئی اے کے اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے،کنٹرول روم میں ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو آئی ڈی الاٹ کی جائے گی۔اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ایک دو روز میں یہ سسٹم کام کرنا شروع کر دے گا اور اس حوالے سے لیگل فریم ورک بن چکا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ابھی یہ سسٹم نادرا سے منسلک ہے ،آگے جا کر اسے پولیس کے کرمنل ڈیٹا بیس سے بھی منسلک کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید