• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر محمد عتیق الرحمٰن فیض پوری نے زندگی کی آخری سانسوں تک تحفظ ناموس رسالت کا پہرہ دیا، علمائے کرام،عرس کی تقریبات

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل) عالم اسلام کی عظیم روحانی شخصیت سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف پیر محمد عتیق الرحمٰن فیض پوری رحمتہ اللہ علیہ کا پانچویں سالانہ عرس کی تقریبات یارکشائر کی مساجد میں منعقد ہوئیں پیر محمد عتیق الرحمٰن فیض پوری رحمۃ اللہ علیہ جنہیں مفکر کشمیر اور قائدتحریک ختم نبوت بھی کہا جاتا ہے کا وصال 18مارچ 2018کو ہوا تھا برطانیہ ،پاکستان اور آزادکشمیر میں مارچ کا مہینہ شروع ہوتے ہی عرس کی تقریبات کا آغاز ہو جاتا ہے بریڈفورڈ میں جامع مسجد عثمانیہ میں انجمن محبان فیض پور کے زیر اہتمام علامہ مفتی محمد بشیر طائر نقشبندی کی میزبانی میں 12مارچ کوعرس کی تقریب سے آغاز ہوا 18مارچ جامع مسجد ابو بکر صدیق ڈیوزبری میں صاحبزادہ پیر انوار الحق قادری کی زیر صدارت عرس کی تقریب منعقد ہوئی 19مارچ الجامعہ صفتہ الاسلام بریڈفورڈ سینٹرل مسجدمیں بھی عرس کی تقریب کا انعقاد ہوا ان تمام تقریبات میں مہمان خصوصی کی حثیت سے خصوصی خطاب مفتی کشمیر مولانا محمد اسلم نقشبندی نے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں پیر محمد عتیق الرحمٰن فیض پوری رحمۃ اللہ علیہ کی دینی اور سماجی خدمات بالخصوص تحریک ختم نبوت پر ان کے جرات مند قائدانہ کردارکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ سال وہ آزادکشمیر قانون اسمبلی کے ممبر رہے ان کی سیاست کا محور ہمیشہ نظام مصطفیٰ صلی اللہ وعلیہ وسلم تھا عقائد پر کبھی انہوں سمجھوتا نہیں کیا ۔صاحبزادہ انوار الحق قادری نے کہا کہ پیر محمد عتیق الرحمن فیض پوری رحمتہ اللہ علیہ ایک عہد ساز شخصیت اورعظیم قائد اہلسنت تھے۔ انہوں بہادری کے ساتھ تاجدار ختم نبوت کے الم کو بلند رکھا دین اسلام کے خلاف اٹھنے والے ہر فتنے کی سرکوبی کی۔ خلیفہ مجاز علامہ محمد طاہرنقشبندی نے کہا کہ حضرت مولانا پیرمحمد عتیق الرحمن فیض پوری رحمتہ اللہ علیہ ایک شیخ کامل و اکمل تھے ان کو سرکار مدینہ ؐکے وسیلہ پاک سے جو فیض ملا اس فیض کو آپ نے دکھی انسانیت کی بھلائی کے لئے تقسیم کرتے رہے وہ حق و سچ کی نشانی تھے انہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانسوں تک تحفظ ناموس رسالت کا پہرہ دیا۔ پیر سید ارشدحسین گردیزی نے کہا کہ پیر صاحب نے میدان عمل میں آکر نظام مصطفیٰ اور تحفظ ناموس رسالتؐ کے لئے عظیم کردار ادا کیا انہوں نے اپنی ساری زندگی دُکھی انسانیت کی خدمت کی۔عرس کی تقریبات سےخلیفہ مجاز حافظ طارق محمود ربانی ، حافظ محمد عظیم ، علامہ محمد علی اظہر، قاری محمد اشرف قادری، علامہ شفیق الاسلام، علامہ صداقت رزاق، حافظ محمد امجد، مولانا مقصود زضوی، حافظ حیدر شجاعت، ثاقب شجاعت، حافظ متین انور ،طلحہ ہارون، احمد محمود اور دیگر نے بھی خطابات کے ذریعے صاحبزادہ پیر محمد عتیق الرحمٰن فیض پوری رحمۃ علیہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

یورپ سے سے مزید