• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید کی نماز جنازہ بیساکھی گراؤنڈ ڈیرہ میں ادا کر دی گئی

پشاور (جنگ نیوز) گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان کے بیساکھی گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی۔ ان کی نماز جنازہ قاری خلیل احمد سراج نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر محمد راشد، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج عبدالغفور آفریدی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرؤف بابر قیصرانی سمیت مختلف مکاتب فکر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ بریگیڈئیر مصطفیٰ کمال جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈا میں دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں گزشتہ روز شہید ہوگئے تھے ان کے ہمراہ سات سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید