کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ اسکول ایجوکیشن نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کے سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسکولز کے اوقات کار صبح 7:30 بجے سے 11:30بجے تک ہوں گے۔ جمعہ کے روز صبح 7:30بجے سے 10:30بجے تک اسکولز میں تدریسی عمل ہوگا۔ دوہرے اوقات میں چلنے والے اسکولوں کے کے اوقات کار صبح 11:45 سے 2:45 تک ہونگے۔