• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، برمنگھم: دو مسلم بزرگوں کو آگ لگانے کے ملزم پر فرد جرم

لندن (سعید نیازی) لندن اور برمنگھم میں دو مسلمان بزرگوں پر کچھ چھڑک آگ لگانے کے الزام میں گرفتار 28سالہ محمداکبر کو پولیس نے اقدام قتل کے دو الزامات کے تحت فرد جرم عائد کرکے عدالت میں پیش کیا۔ گزشتہ شام پولیس نے اس بات کی تصدیقی کی تھی کہ محمد اکبر میں لندن کے علاقے ایلنگ میں ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھا۔ برمنگھم مجسٹریٹس کورٹ میں پیش ہوکر سوڈان سے تعلق رکھنے والے محمد اکبر نے صرف اپنے نام، عمر اور ایڈریس کی تصدیق کی۔ عدالت نے اسے ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں دے دیا۔ اسے20اپریل کو کرائون کورٹ میں پیش جائے گا۔ آگ لگانے کا پہلا واقعہ ایلنگ کے علاقے میں27فروری کو پیش آیا تھا، جس محمد اکبر28سالہ ہاشی اوڈووا کو نشانہ بنایا جبکہ پیر کو70سالہ محمد ریاض کو آگ لگائی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ مسٹر اوڈووا کی گردن، چہرہ اور بازو جھلسنے کے سبب ہسپتال میں علاج کرانا پڑا تھا۔ ان پر ویسٹ لندن اسلامک سینٹر کے قریب حملہ کیا گیا تھا۔ انہیں ہسپتال میں ایک روز کے بعد ہی گھر جانے کی اجازت مل گئی تھی اور اب وہ گھر پر ہی صحت یاب ہورہے ہیں۔

یورپ سے سے مزید