ملتان(سٹاف رپورٹر) کسٹم کلکٹر محمد طاہر نے کسٹم ہاؤس ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ ائیرپورٹ پر ایکسپورٹ میں کوئی رکاوٹ نہیں ۔کسٹم کی جانب سے اشیاء کی ایکسپورٹ کو آسان بنایا گیا ہے۔ کسٹم حکام ایکسپورٹ کے حوالے سے تمام رہنمائی فراہم کی جاتی ہے، ائیرپورٹ پر امپورٹ اور ایکسپورٹ کے حوالے سے کوئی رکاوٹ نہیں ۔ ملک میں کہیں بھی ایکسپورٹ کا مسئلہ آتا ہے تو وہ ملتان ائیرپورٹ سے بآسانی ہوجاتا ہے،رواں مالی سال کے دوران ایرانی پٹرول کی سمگلنگ میں ملوث 43 گاڑیوں کو پکڑا ہے جبکہ 6 لاکھ 32 ہزار لٹر سمگلڈ پٹرول اور ڈیزل پکڑا گیا ہے۔ 16 کروڑ روپے مالیت کا سمگلڈ پٹرول اور ڈیزل پکڑا گیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کیخلاف اینٹی سمگلنگ مہم تیزی سے جاری ہے۔اینٹی سمگلنگ مہم کے دوران گاڑیاں، خشک دودھ، ٹائر اور دیگر 48 ملین سے زائد مالیت کی سمگلڈ اشیاء پکڑی گئی ہیں۔