• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائنیز صدر کا دورہ روس انتہائی حد تک باعث تشویش ہے، امریکا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے چائنیز صدر شی جن پنگ کے روس کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے امریکا کیلئے انتہائی حد تک باعث تشویش قرار دیا ہے۔ ایوانِ نمائندگان کی ذیلی کمیٹی برائے دفاع میں بیان دیتے ہوئے وزیر دفاع لوائیڈ آسٹن نے چائنیز صدر کے دورہ روس کے امریکا پر اثرات پر بحث کی۔ انہوں نے کہا کہ شی جن پنگ کی ولادیمیر پوتن سے ملاقات ہمارے لیے ایک پریشان کن پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہمیں اس بات کے اشارے نہیں ملے کہ یوکرین کیخلاف استعمال کرنے کیلئے چین روس کو فوجی ساز و سامان فراہم کر رہا ہے لیکن ہم نئی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، اگر دونوں ملک ممنوعہ راستے پر چلنے کو ترجیح دیں گے تو یہ عالمی برادری کیلئے مشکل وقت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ا گر چین نے روس کو اسلحہ فراہم کیا تو اس سے یوکرین تنازع میں طول آئے گا اور یقینی طور پر تنازع صرف خطے ہی نہیں بلکہ عالمی حد تک وسیع ہونے کا اندیشہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید