کوئٹہ (پ ر) مشترکہ بلوچستان بس اورمزدا اونرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر حاجی نصراللہ کاکڑ آل پشتون بیلٹ منی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی امیر محمد یاسین زئی کوئٹہ لورالائی کے چیئرمین حاجی غفار کاکڑ گلستان کے جلال کاکڑ عصمت ناصر یوسف اچکزئی نے آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ سے ملاقات کی اورانہیں مسائل سے آگاہ کرتےہوئے بتایا کہ ہزارگنجی بس اڈے اورپشین میں 2ڈی والوں سے سرعام بھتہ وصولی کیاجارہاہے جبکہ پشین میں 2ڈی کی متعدد غیرقانونی کمپنیاں بھی چل رہی ہیں پشین تھانے کے سامنے یہاں گاڑیاں پارک کی جاتی ہیں جنہیں کوئی پوچھنےو الا تک نہیں اسی طرح کوئٹہ شہرمیں بااثر افراد کیلئے الگ قانون ہے ہزارگنجی میں مسلح افراد سرعام گھوم رہے ہیں قانون سب کیلئے برابرہوناچاہیے حاجی نصراللہ کاکڑ نے کہاکہ ہم قانون کو ہاتھ میں لینا نہیں چاہتے بھتہ خوروں کا راستہ نہ روکاگیاتو ہم بھی اپنی بسیں ہزارگنجی میں کھڑا کردیںگےآخرمیں وفد نے تعاون پر آئی جی کاشکریہ اداکیا۔