• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان لوٹ مار سے توبہ کرنے کا مہینہ ہے، عبدالغفار روپڑی

لاہور(خبرنگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے خطبہ جمعہ میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں گناہوں ،دھوکا دہی اور لوٹ مار سے توبہ کرنے کا وقت ہے بدقسمت ہیں وہ لوگ جو اس مہینے کی برکتوں سے فائدہ نہیں اٹھاتے ۔ جامعہ القدس چوک دالگراں میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نظام مصطفے ؐ میں قوم کے مسائل کا حل ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ عصبیت اور لسانیت اور مغرب زدہ کرپٹ نظام کو دفن کردیا جائے اور ملک میں اسلام کا سود سے پاک معاشی نظام رائج کرکے بیرونی ایجنڈوں سے ملک اور قوم کو نجات دلائی جائے، اسلام سلامتی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔
لاہور سے مزید