• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں جاری متنازع پنشن اصلاحات، صدر نے مہنگی گھڑی اتار دی

پیرس(آئی این پی ) فرانس میں جاری متنازع پنشن اصلاحات پر بات کرتے ہوئے صدر ایمانویل میکروں نے مہنگی گھڑی اتار دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے صدر ایمانویل میکروںایک ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران انتہائی مہنگی لگژری گھڑی پہنے دکھائی دئیے۔ فرانسیسی صدر نے ملک میں جاری متنازع پینشن اصلاحات کیخلاف مظاہروں پر بات کرتے ہوئے آن ائیر کلائی سے گھڑی اتار دی۔ گھڑی کی مالیت 2 کروڑ 44 لاکھ 21 ہزار روپے (80 ہزار یورو )تھی۔ صدر ایمانویل میکروں کی انٹرویو کے دوران گھڑی اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فرانس میں سوشل میڈیا صارفین نے مہنگائی اور حکومت کی جانب سے متنازع پینشن اصلاحات پر ہونے والے ہنگاموں کے باوجود صدر کو مہنگی ترین برانڈڈ اشیا استعمال کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

یورپ سے سے مزید