• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوامیپ کا بوستان ٹریفک حادثے پراظہار افسوس

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوامیپ کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال ، صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان ، صوبائی سینئرنائب صدر سید شراف آغا، نائب صدر مجید خان اچکزئی ، صوبائی سیکرٹری کبیر افغان ، ضلع ہرنائی کے سیکرٹری نعیم خان، سینئر معاون سیکرٹری ملک سلام خان ودیگر ضلعی ایگزیکٹوز نے بوستان ٹریفک حادثے میں 4افراد ثاقب علی ترین ،سراج الدین ترین ، جمال الدین ، مراد خان کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندہ گان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔
کوئٹہ سے مزید