• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے غیر نصابی سرگرمیاں ناگزیر ہیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ہیلپرز پبلک اسکول اینڈ کالج گرلز کیمپس کی پرنسپل ڈاکٹر آمنہ سومرو نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات کی ذہنی، جسمانی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے غیر نصابی سرگرمیاں ناگزیر ہیں، ایسی سرگرمیوں سے بچوں میں خود اعتمادی، تخلیقی سوچ اور عملی صلاحیتوں کو فروغ ملتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیلپرز پبلک اسکول اینڈ کالج گرلز کیمپس کے زیر اہتمام منعقدہ فروٹ گالا اور سائنٹفک ٹچ اسٹون کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بلوچستان ریفارمز سوشل نیٹ ورک کے صدر ڈاکٹر فرحت حسین، سینئر نائب صدر ملک عاصم اعوان اور سینئر نائب صدر ثریا جان سمیت اساتذہ، طالبات بھی موجود تھی۔تقریب کے دوران شرکا نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور طلبہ و طالبات کی جانب سے پیش کیے گئے مختلف پھلوں سے متعلق تخلیقی پیشکشوں اور دیگر سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ شرکا نے بچوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔تقریب کے اختتام پر مختلف سرگرمیوں اور مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔مقررین نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی اور سائنسی سرگرمیوں کا انعقاد بچوں کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید