کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا عبدالقادر لونی ، مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمود الحسن قاسمی ، صوبائی امیر قاری مہراللہ ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی ، مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ ، مفتی شفیع الدین ، مولانا رحمت اللہ حقانی ، اور دیگر نے معروف صحافی سید عابد بخاری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے بلوچستان کی صحافی برادری ایک مخلص ساتھی سے محروم ہوگئی ۔ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں محنت، دیانت اور پیشہ ورانہ وابستگی کے ساتھ انجام دیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے