کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پشتونخوامیپ کے صوبائی پریس ریلیز میں مقامی روزنامہ کوئٹہ کے نیوز ایڈیٹر سینئر صحافی سید عابد بخاری کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سید عابد بخاری ایک سینئر ، خوش اخلاق ، ملنسار اور شفیق انسان تھے انہوں نے صحافت کے شعبہ میں اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی قلم کی طاقت سے آئین کی بالادستی ، حقیقی جمہوریت ، صحافت کی آزادی کے لیے سیاسی جمہوری پارٹیوں کے جمہوری موقف کو بیان اور اپنے ادارے کے ذریعے نمایاں کوریج دینے میں ہمیشہ اپنا فریضہ ادا کیا ۔ پشتونخوامیپ ان کی صحافتی اور جمہوری خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔