• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن میں 22 لاکھ بچے جان لیوا غذائی قلت کا شکار ہیں، یونیسیف

صنعا (اے پی پی)اقوام متحدہ میں بچوں کے ادارے یونیسف نے کہا ہے کہ یمن میں 22 لاکھ بچےجان لیوا شدید غذائی قلت کا شکار ہیں اور انہیں طبی علاج کی فوری ضرورت ہے ، 8 سالہ جنگ کے باعث 1.1کروڑ بچوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے اور رواں سال یمنی بچوں کیلئے انسانی بنیادوں پر امداد جاری رکھنے کیلئے 48.4 کروڑ امریکی ڈالر کی ضرورت ہے ۔ یمن میں یونیسیف کے نمائندے پیٹر ہاکنز نے کہا ہے کہ 23 لاکھ سے زیادہ بچے اندرونی طور پر بے گھر افراد کے کیمپوں میں رہ رہے ہیں جہاں انہیں ادویات اور حفظان صحت کی سہولیات کی کمی اور ناکافی دیکھ بھال کاسامنا ہے ،مارچ 2015 سے نومبر کے درمیان یمن میں 11,000 سے زیادہ بچے ہلاک یا شدید زخمی ہوئے اگر فوری طور پر مناسب اقدامات نہ اٹھائے گئے تو غذائی قلت کے امکانات بڑھتے رہیں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید