بیجنگ(نیوز ایجنسی )چین نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ (آر ای آئی ٹی)پروڈکٹ کے اجرا کو فروغ دینے کے لیے نئے اقدامات متعارف کرائے ہیں، جس کا مقصد موثر سرمایہ کاری کو فروغ دیتے ہوئے کمپنیوں کی مالی ذمہ داریاں پوری کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق، کھپت کے بنیادی ڈھانچے کے لیے آر ای آئی ٹیز وضع کیے جائیں گے جو صارفین کے لیے بہتر صورتحال فراہم کریں گے۔انفراسٹرکچر آر ای آئی ٹی میں ڈیپارٹمنٹ اسٹورز، شاپنگ سنٹرز اور کسان مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ کمیونٹی بزنس پروجیکٹس جیسے تجارتی آٹ لیٹ پروجیکٹس کو ترجیح دی جائے گی جن کا تعلق براہ راست لوگوں کی زندگیوں سے ہے۔سرکلر میں جائزہ لینے اور رجسٹری کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کی کوششوں اور پورے عمل کی نگرانی کے لیے ایک طریقہ کار وضع کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔پراجیکٹ کی تعمیل، ریاستی ملکیتی اثاثوں کی منتقلی، ٹیکس پالیسیز اور دیگر آر ای آئی ٹی سے متعلقہ مسائل کو مربوط کوششوں کے ذریعے حل کیا جائے گا، سرکلر میں کہا گیا ہے کہ خاص طور پر آر ای آئی ٹیز کے لیے قوانین اور ضوابط بنائے جائیں گے۔