بیجنگ (نیوز ایجنسی )چین نے سعودی عرب اورشام کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور ایک دوسرے کے ملک میں اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے پراتفاق رائے کاخیرمقدم کیاہے۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان مائوننگ نے کہاکہ عرب اتحاد میں شام کی واپسی سے عرب ممالک کے درمیان اتحاد اورہم آہنگی کے فروغ میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ چین نہ صرف عرب ممالک کی علاقائی سالمیت اوران کے درمیان روابط کی بھرپور حمایت کرتاہے بلکہ وہ علاقائی امن واستحکام اورترقی کی مشترکہ کوششوں کابھی زبردست حامی ہے ۔