• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جتنے لوگ اس دنیا سے چلے گئے ہیں ان میں سے ہر ایک اہم، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“کے آغاز میں میزبان سلیم صافی نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا ہمارا جرگہ روایت سے بالکل ہٹ کر ہے۔ اس کی ایک وجہ تو خود میری مرحومہ والدہ ہیں جو کہ رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں اس دنیا سے کوچ کر گئی تھیں ۔ رمضان کا مہینہ آتے ہی ہمیں ان کی یادیں مزید شدت کے ساتھ ستانے لگ جاتی ہیں۔دوسرا محرک اس کا یہ ہے کہ رمضان کے مہینے میں دعائیں بہت زیادہ قبول ہوجاتی ہیں اس لئے ہم نے ضروری سمجھا کہ جو لوگ ہم سے بچھڑ گئے ہیں آج کے جرگے میں ہم ان کو یاد کریں ۔یہ دنیا فانی دنیا ہے اور اس کی زندگی عارضی زندگی ہے ویسے تو اس دوران جتنے لوگ اس دنیا سے چلے گئے ہیں ان میں سے ہر ایک اہم ہے۔ان میں سے ہر بیٹا اپنی ماں کے لئے بلاول بھٹو تھاان میں سے ہر بیٹی اپنی ماں کے لئے مریم نواز نواز جتنی اہم تھی۔ ان میں سے ہر بھائی یا باپ اپنے بچوں کے لئے عمران خان جتنا اہم تھا۔لیکن جو معروف ترین شخصیات گزشتہ سال کے دوران ہمیں داغ مفارقت دے گئیں ان میں رشید ناز تھے جو فلم اور ٹی وی کے اسٹار تھے 17 جنوری 2022ء کو وفات پا گئے۔ مصنفہ ، شاعر، ڈرامہ نگار بشریٰ رحمٰن2022ء کو اس دنیا سے رخصت ہوئیں۔ نامور محقق، ماہر تعلیم ڈاکٹرمہدی حسن 23 فروری2022ء کو انتقال کر گئے۔اداکار مسعود اختر7 مارچ2022ء کو لاہور میں انتقال کر گئے۔ سابق صدر رفیق تارڑ7 مارچ 2022ء کو انتقال کر گئے۔ ایک بہت بڑا نام عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی 15 اپریل 2022 ء کو وفات پائیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان 19 اپریل کو کراچی میں انتقال کر گئے۔معروف کوہ پیما علی رضا سد پارہ 27 مئی کو اسکردو میں انتقال کر گئے۔میڈیا ، سیاست کا بڑا نام اینکرمذہبی پروگرام کے میزبان عامر لیاقت حسین 9 جون2022 ء کو انتقال کر گئے۔ پاکستان کے مشہور کامیڈین مسعود خواجہ 20 جون2022ء کو اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید