• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے انتخابی اتحاد کا حصہ نہیں ہے،مخدوم احمد محمود

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی سائوتھ پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ عمران خان نے قبل از وقت اسمبلیاں توڑ کر عوام کے ووٹ کی توہین کی ہے۔ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے۔ہم وفاقی حکومت کے اتحادی ضرور ہیں لیکن انتخابی اتحاد کا حصہ نہیں پنجاب ہو یا کے پی پیپلزپارٹی ملک بھر میں اپنے انتخابی نشان پر انتخاب لڑے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی پی جنوبی پنجاب کے کوآرڈنیٹر عبدالقادر شاہین کے ہمراہ مخدوم ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ مردم شماری پر ہمیں اعتراض ہے، غیرملکیوں کو بغیرپاسپورٹ چیک کئے رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے۔انتخابات جب بھی ہوں پیپلز پارٹی بھرپور حصہ لے گی ۔پیپلز پارٹی کے بانی قائدکے دو بیٹے اور بیٹی ملک و قوم کے حقوق کی بازیابی اور جمہوریت کیلئے شہید ہوکئے۔ مخدوم احمد محمود نے کہا کہ 2077 جانثار کارکنوں نے کوڑئے کھائے 175 کو پھانسی ہوئی 40ہزار نے قیدوبند کی صعوبتیں کاٹیں . انہوں نے کہا کہ مظاہروں میں 900 سے زائد قتل ہوئے اور آج کے لیڈر محلوں میں بیٹھ کر مقابلہ اور ملک و قوم دشمن بیانیئے اور ریاستی اداروں کو مزموم مقاصد کی تکمیل کیلئے ٹارگٹ بنارہے ہیں .پاکستان کی 70 فیصد آبادی کاشتکاروں پر مشتمل ہے۔ سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ بارشوں سے چاول، گندم و دیگر کاشت متاثر ہوئی.چار ہزار روپے سرکاری ریٹ پر حکومت گندم خریدئے جس سے کاشتکار اور عوام سب خوش ہوں.گزشتہ برساتوں نے کاشتکارو کو بہت نقصان پہنچایا، دنیا موسمیاتی تبدیلی کیلئے کچھ نہیں کر سکتی.سب مل کر دعا کرسکتے ہیں کہ ایسی صورتحال دوبارہ نہ ہو. مخدوم احمد محمود نے کہا کہ 4 اپریل کو شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی کا دن نہایت عقیدت و احترام سے بھر پور طریقے سے منایا جائے گا ۔
لاہور سے مزید