• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرین کی بحالی کے ایشوز سمیت دیگر معاملات کیلئے چار نگران کمیٹیاں قائم

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) چیئر مین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے اپنی سر براہی میں چار نگران کمیٹیاں قائم کردیں۔اسلام آ باد کے متاثرین کی بحالی کے ایشوز کو حل کرنے کیلئے کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے سر براہ چیئر مین سی ڈی اےہونگے۔ دیگر ممبران میں ممبر اسٹیٹ مینجمنٹ افنان عالم ‘ممبر فنا نس سید مظہر حسین شاہ ‘ممبر انسپکشن ریاض ر ندھاوا‘ ممبر پلاننگ وسیم باجوہ ‘ ڈپٹی ڈی جی لینڈ و بحالیات ‘ ڈائریکٹر لینڈو بحالیات اور ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے شامل ہیں۔یہ کمیٹی متاثرین کی شکایات کا جائزہ لے کر سفارشات تیار کریگی۔بحالیات کے پراجیکٹس کی نشاندہی کرے گی،ایکوائرڈ لینڈ کو واگزار کرائے گی،کچی آ بادیوں کے مکینوں کی سروے لسٹ کو حتمی شکل دیگی۔ کچی آ بادیوں کی بحالی کیلئے سفارشات دے گی۔بحالیات کے پراجیکٹس کیلئے فنڈز یا بجٹ مختص کرے گی۔دوسری کمیٹی مانیٹرنگ کمیٹی ہے جس کے سربراہ خود چیئر مین ہیں۔ممبران میں ممبر پلاننگ ‘ ممبر اسٹیٹ ‘ ڈی جی ڈیزائن ‘ڈپٹی ڈی جی پلاننگ ‘ ڈپٹی ڈی جی بی سی ایس ‘ڈائریکٹرز بی سی ایس شامل ہیں۔یہ کمیٹی ہائی رائز بلڈنگز کے بلڈنگ ڈیزائن کی منظوری دے گی۔کمپلیشن سر ٹیفیکیٹ جاری کرے گی۔ بائی لاز کی خلاف ورزی پر ایکشن لے گی۔تیسری کمیٹی سیکٹر ڈویلپمنٹ کمیٹی بنائی گئی ہے۔یہ کمیٹی زون ون میںسیکٹرز کی ایکوزیشن ‘ایوارڈ ‘ اونر شپ اور حد بندی ‘ ایکوائرڈ اراضی سے تجا وزات کے خاتمہ ‘ اراضی کا معاوضہ ‘ بلٹ اپ پراپرٹی کا معاوضہ ‘ کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کی ہائرنگ ‘ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور مینٹی ننس کے معاملات کی نگرانی و منظو ری دے گی۔ چوتھی ہائوسنگ سکیمز مانیٹرنگ کمیٹی بنائی گئی ہے۔یہ کمیٹی نجی ہا ئوسنگ سکیموں کے لے آ ئوٹ پلان یا نظر ثانی شدہ لے آ ئوٹ پلان کی منظوری دے گی۔کمپلیشن سرٹیفیکٹ ایشوکرے گی۔یہ تمام امور اس سے قبل متعلقہ شعبے خود انجام دیتے تھے۔
اسلام آباد سے مزید