اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے یومِ علیؓ کے مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر تمام ڈی آئی جیز اور دیگر سینئر پولیس افسران ان کے ہمراہ موجود تھے۔ آئی جی اسلام آباد نے جلوس کے روٹس اور داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ یومِ علیؓ کے موقع پر 3500سے زائد افسران و جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔