راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں اشتہاری ہونے پر سزا پانے والے پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب سمیت47 ملزمان کی سزاؤں پر عملدرآمد کیلئے حکم نامہ جاری کردیا ، عدالت نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سمیت متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ملزمان کی جائیداد ضبط کرکے رپورٹ جمع کرانے اور پولیس کو ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنا نے کی ہدایات جاری کر دیں، سات مارچ کو عمر ایوب، شبلی فراز، شہباز گل، مراد سعید، زلفی بخاری، زرتاج گل، کنول شوزب سمیت اشتہاری ہونے والے 47 ملزمان کو عدالت نے دس دس برس قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔