• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، ناکوں پر مامور پولیس اہلکاروں کو ناقص اور غیر معیاری افطاری، وائرل

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون سمیت شہر بھر میں ناکوں پر ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے افطاری کے سامان کو ناقص اور غیر معیاری قرار دے دیا ہے ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے تحفظات سامنے آئے پر آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کو صورت حال کا نوٹس لینے کی ہدایت کی ہے ، ابتدائی معلومات کے مطابق رمضان المبارک میں ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکاروں کو افطاری اور سحری فراہم کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے مگر 5 ہزار سے زائد اہلکاروں کو ایک ہی مقام سے پیکنگ کرکے شہر بھر پہنچانے کے دوران موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے کا انتظام نہ کئے جانے کی وجہ سے کھانے کی اشیاء کا نہ صرف ذائقہ تبدیل ہو جاتا ہے بلکہ بدبو بھی پیدا ہو جاتی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید