• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کا پیسہ آئل کمپنیوں کی جیب میں نہیں جا سکتا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو غیر آئینی اورغیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا انہوں نے کہا کہ سٹاک نہیں تھا تو قیمتیں بڑھائیں، عوام کا پیسہ آئل کمپنیوں کی جیب میں نہیں جا سکتا ۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہم اجنبیوں کے ساتھ بیٹھے ہیں پھر بھی ہمیں ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں ملتی۔ تیسرے پارلیمانی سال میں توقع تھی کہ ہمیں بھی موقع ملے گا، آج پہلی مرتبہ پارلیمان میں بولنا پڑا، بولنے کیلئے فلور مانگا تو اجلاس وقت سے پہلے ملتوی کر دیا گیا، انہیں اگر عوامی احساسات اور جذبات کا احساس ہوتا تو کبھی یہ نہ کہتے کہ اگر ہم پٹرولیم کی قیمت 110 روپے بھی بڑھاتے تو آپ کیا کرتے،پٹرول کی قیمت میں یکدم 55 روپے اضافہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ انہوں نے اپنی مس مینجمنٹ چھپانے کیلئے ایسا کیا، اوگرا کے رولز کے مطابق کم از کم 20 روز کا سٹاک موجود ہونا لازمی ہے۔
اسلام آباد سے مزید