• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3کروڑ روپے چیک ڈس آنر، ملزم دھر لیا گیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت نے 3کروڑ کے مالی فراڈ میں ملوث مبینہ ملزم صولت علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم صولت علی، جو وزارتِ داخلہ کا سابقہ سیکشن آفیسر اور حال ہی میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ʼڈائریکٹر ٹو منسٹرʼ (PS) کے طور پر کام کر رہا تھا، جس پر سنگین مالی بدعنوانی اور دھوکہ دہی کے الزامات ہیں، ملزم نے اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے شہری کو 3کروڑ کا چونا لگایا اور طویل عرصے تک جھوٹے دلاسے دیتا رہا 2022ء میں متاثرہ شہری، محمد جاوید کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہوا، ملزم سرکاری پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گرفتاری سے بچتا رہا۔
اسلام آباد سے مزید