• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑانوالہ چرچ حملے ؛ سپریم کورٹ میں 14 ملزمان کی ضمانت منسوخی اپیلوں کی سماعت آج مقرر

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ نے جڑانوالہ میں چرچ حملوں اور توہین مذہب کے مقدمات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق دائر اپیلیں آج سماعت کیلئے مقرر کر دی ،چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحی آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ان اپیلوں کی سماعت کرے گا، پنجاب حکومت نے جڑانوالہ واقعات میں ملوث 14 ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور ملزمان کے خلاف سنگین شواہد کی بنیاد پر ان کی ضمانتیں خارج کر کے انہیں دوبارہ حراست میں لینے کی استدعا کی ہے۔
اسلام آباد سے مزید