پنجاب کے ضلع پاک پتن میں ماں اور بہن بھائیوں سمیت 7 گھر والوں کے قتل میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت خیبر پختونخوا سے گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم سرور اور اسد کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو خیبر پختونخوا سے پنجاب منتقل کردیا، قتل کا واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا تھا۔
یاد رہے کہ ملزم فائرنگ کرکے اپنے 2 بھائیوں افتخار اور شیر باز کے علاوہ 22 سالہ مفتاح بی بی، 12 سالہ احد، 14 سالہ احمد، 35 سالہ آسیہ بی بی اور بشیراں بی بی کو قتل کر کے فرار ہوگیا تھا۔