• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چشمہ اچوزئی کے مکین مختلف مسائل کا شکار، سہولیات کا فقدان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)چشمہ اچوزئی کے مکین مختلف مسائل کا شکار سہولیات کا فقدان حکام نے چپ سادہ لی تفصیلات کے مطابق چشمہ اچوزئی کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں علاقے میں صفائی کی صورتحال ابتر ہےہرطرف گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہے اور امراض پھیلنے کا بھی خطرہ ہے علاقے میں نکاسی آب کا نظام بھی درہم برہم ہے نالیوں میں کچرہ پھنس جانے کی وجہ سےگندہ پانی سٹرک پرکھڑارہتا ہےدوسری جانب اسٹریٹس لائٹس بھی ناکارہ ہیں بارشوں کے بعد سےچشمہ اچوزئی کی سٹرکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں اہل علاقہ نے بتایا کہ منتخب نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث علاقہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے انہوں نےمطالبہ کیا ہے کہ فی الفور مذکورہ علاقے کے مسائل حل کیئے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید