• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذہنی معذور نے اینٹ سے پولیس کی گاڑی کا شیشہ توڑ دیا، دونوں بھائی گرفتار

لاوہ(نمائندہ جنگ ) ذہنی معذور شخص نے اینٹ مار کر پولیس کی گاڑی کی ونڈ سکرین توڑ دی۔ قدیر کا ذہنی توازن درست نہیں ہے اس کے والد نے اپنے دوسرے بیٹے نوید کے خلاف نافرمانی اور گستاخی پر لاوہ پولیس کو درخواست دی ہوئی تھی پولیس جب نوید کو پکڑنے ان کے محلہ ڈاک خانہ پہنچی تو وہاں پر موجود اس کا ذہنی معذور بھائی قدیر بھی باہر نکل آیا اور پولیس کی سفید گاڑی کو اینٹ مار کر اس کا فرنٹ والا شیشہ توڑ دیا جس پر لاوہ پولیس نوید اور قدیر دونوں بھائیوں کو پکڑ کر لے گئی ۔
اسلام آباد سے مزید