• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کے التوا کا فیصلہ خوش آئند اربوں کی بچت ہوگی، محفوظ مشہدی

لاہور(خبرنگار)جمعیت علمائے پاکستان ( سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایک ضدی شخص کی انا کی خاطرصوبائی اسمبلیاں توڑی گئیں۔جس کاسوائے سیاسی بلیک میلنگ کے کوئی جواز نہیں تھا ۔تمام اداروں سے مایوسی کے بعد الیکشن کمشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ مجبوری میں کیا ہے۔ کیونکہ ملکی معاشی حالات ،دہشت گردی کے واقعات، مردم شماری اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر الیکشن کمیشن کافیصلہ دانشمندانہ ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے جہاں اربوں روپے کی بچت ہوگی ،وہیں ملکی حالات کے مطابق سیاسی جماعتوں کو امیدواروں کو تیاری کا موقع بھی ملے گا۔