• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری اوقاف نے پاکپتن میں مفت آ ٹے کی فراہمی کاجائزہ لیا

لاہور(خبرنگار) سیکرٹر ی اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے پاکپتن سبزی منڈی میں مفت آٹے کی فراہمی کاجائزہ لیا ۔ انہوں نے سنٹرز میں موجود بعض مردو خواتین سے آٹے کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی انتظامات اور درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت بھی کی۔ شہریوں کے شناختی کارڈکی تصدیق اور آٹے کی فراہمی کے عمل کا از خود مشاہدہ کیا اور مختلف کاؤنٹرزکا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اشیاء خوردونوش اور ضروریات ِ زندگی کی بہم رسانی کے حوالے سے مقامی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن کو ہمہ وقت مستعد رہنے کی تلقین کی ۔
لاہور سے مزید