• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس: خالصتان تحریک اور سکھ کمیونٹی پر مقدمات کیخلاف مظاہروں میں تیزی

یورپی ممالک میں خالصتان تحریک اور بھارت میں سکھ کمیونٹی کے افراد پر مقدمات کے خلاف مظاہروں میں تیزی آگئی۔

پیر کے روز یورپ بھر سے سکھ کمیونٹی کے سیکڑوں سکھوں نے یورپی ہیڈکوراٹر کے سامنے مسلسل تین گھنٹوں تک مظاہرہ جاری رکھا۔

احتجاجی مظاہروں کی قیادت شنگارا سنگھ مان این جی او، کشمیر سنگھ، چین سنگھ، رگھبیر سنگھ، گورچرن سنگھ، ستنام سنگھ، سکھدیو سنگھ، ہرجیت سنگھ سمیت دیگر سکھ رہنما کر رہے تھے۔

مظاہرین نے ’بن کر رہے گا خالصتان، بھارتی پولیس گردی مردہ باد‘ کے نعرے لگائے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ تحریک اب آزادی تک جاری رہے گی، 31 مارچ کو پیرس میں بھارتی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید