• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں گندم خریداری مہم کا آغاز ،مڈل مین کا کردار ختم کردیا: ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں گندم خریداری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کی جانب سے ایک لاکھ 84 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم خرید کی جائے گی،یہ بات انہوں نے دورہ جلالپور پیر والہ کے دوران گندم خریداری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عبدالماجد خان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کسانوں میں باردانہ بھی تقسیم کیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں کسانوں کی سہولت کیلئے 17 گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں کسانوں سے 3900 روپے فی من کے حساب سے گندم خرید کی جائے گی۔ مڈل مین کا کردار ختم کرتے ہوئے کسانوں سے براہ راست گندم خرید کی جائے گی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو گندم کے سٹاک پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ملتان سے مزید