• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افضال چوہدری کی صاحبزادی کا انتقال، مقامی قبرستان میں تدفین

لوٹن ( نمائندہ جنگ) لوٹن کی ممتاز شخصیت افضال چوہدری کی صاحبزادی سعدیہ چوہدری ہیئر فیلڈ ہاسپٹل میں انتقال کرگئیں۔ان کی بروز منگل لوٹن سنٹرل مسجد میں حافظ اعجازاحمدکی امامت میں نمازجنازہ اداکر دی گئی۔ علامہ حافظ اعجاز احمد نے اس موقع پر پاکستان کی سالمیت اور تحریک آزادی کشمیر کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔ نمازہ جنازہ میں لارڈ قربان حسین، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای، چئیرمین میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ موومنٹ برطانیہ اور یورپ حاجی چوہدری محمد قربان، ڈائریکٹر الحرا ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر لوٹن مسعود اختر ہزاروی، سینٹ مسجد کے خطیب حافظ محمد فیض عالم سمیت بہت بڑی تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی ۔ مرحومہ کو منگل کے روز ہی لوٹن کے مقامی قبرستان میں بے شمار سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ چوہدری افضال کی طرف سے لوٹن سنٹرل ماسک میں جنازہ کے شرکاء کو افطاری بھی کرائی گئی۔
یورپ سے سے مزید