• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے معاون خصوصی عرفان قادر کا استعفیٰ منظور کرلیا

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وزیراعظم نے معاون خصوصی عرفان قادر کا استعفی منظور کر لیا، عرفان قادر نےاستغفیٰ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے وکیل کے طور پر پیش ہونے کے باعث دیا،ذرائع کے مطابق عرفان قادر نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات ملتوی ہونے کے کیس میں سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے وکیل کے طور پر پیش ہونے کے باعث استعفیٰ دیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے عرفان قادر کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ فوری طور پر منظور بھی کرلیا ہے، کابینہ ڈویژن نے استعفیٰ کی منظوری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق عرفان قادر نے معاون خصوصی احتساب و داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا ،وزیر اعظم نےگزشتہ سال ستمبر میں عرفان قادر کو معاون خصوصی تعینات کیا تھا بطور معاون خصوصی عرفان قادر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر تھا۔

ملک بھر سے سے مزید