کوئٹہ (آئی این پی )صوبائی دارلحکومت کوئٹہ اور ملک کے دیگر شہروں کے درمیان ٹرین سروس منگل کو معطل کردی گئی۔ ریلویز اہلکار نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق منگل کو کوئٹہ اور کراچی کے درمیان بولان میل کو بھی چلنا تھا تاہم سکیورٹی خدشات کی بنا پر اسے بھی کراچی کیلئے روانہ نہیں کیا گیا۔ محکمہ ریلویز کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹرین سروس سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر معطل کی گئی۔ اہلکار کا کہنا ہے کہ بین الصوبائی ٹرین سروس معطل کی گئی ہے ۔