• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان کے تحت یومِ شہداء منایا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام یومِ شہداء نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اور کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات ہوئیں، اس سلسلے میں مرکزی اجتماع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں ہوا جہاں تنظیم کے شہداء کے ساتھ ساتھ شہداء مشرقی پاکستان، سانحہ قصبہ علیگڑھ اور سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے بچوں و اساتذہ کی یاد میں قرآن خوانی، فاتحہ اور مرکزی دعائیہ تقریب ہوئی، اس موقع پر شہیدِ انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق، شہید چیئرمین عظیم احمد طارق اور دیگر شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں، سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر اوقاف عبدالحسیب نے ملک کی سلامتی و خوشحالی، ایم کیو ایم پاکستان کے شہداء، سانحہ مشرقی پاکستان، سانحہ قصبہ علیگڑھ، سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء اور کے لیے خصوصی دعا اور فاتحہ کی۔