اسلام آباد (اے پی پی)سقوط ڈھاکہ، بھارتی رہنماؤں کا پاکستان کو دولخت کرنے کاکھلے عام اعتراف،اندرا گاندھی کا دو قومی نظریہ کو خلیج بنگال میں ڈبونے کا بیان بھارت کے عزائم کو واضح کرتا ہے، علیحدگی کے باوجود بنگلہ دیش نے مسلم شناخت کو برقرار رکھا اور اندرا گاندھی کے دعوے کو غلط ثابت کیا ،بنگلہ دیش کے قیام اور 1971میں پاکستان کے ٹوٹنے کو 54 سال مکمل ہوگئے اوریہ جنوبی ایشیاکی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے جوپاکستان کو دولخت کرنے میں بھارت کے مذموم کردار کو ظاہر کرتا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے پیچھے مکتی باہنی کے باغیوں کو مسلح کرنے، تربیت دینے اور انہیں اکسانے میں بھارت کا اہم کردار ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی سمیت بھارتی رہنما کھلے عام پاکستان کے ٹکڑے کرنے میں اپنے کردار کا اعتراف کر چکے ہیں۔