• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر پر شاہ رخ خان اور کوہلی کے مداحوں میں جنگ چِھڑ گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے مداحوں کے درمیان سوشل میڈیا پر اس سوال پر جنگ چِھڑ گئی کہ عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرنے والا اور بڑی شخصیت کون ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے 28 مارچ کو ایک پول کے ذریعے سوال کیا کہ عالمی سطح پر کون بڑی شخصیت اور کامیابی حاصل کرنے والا ہے؟ جس میں صارف نے آپشن میں ویرات کوہلی اور شاہ رخ خان کا نام لکھا، جس کے بعد دونوں کے مداحوں کے درمیان جنگ شروع ہو گئی۔

ایک صارف نے ویرات کوہلی کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ کوہلی کا یہ لیول ہے کہ شاہ رخ خان کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا ٹوئٹ ویرات کوہلی سے متعلق ہے۔

شاہ رخ خان کی حمایت میں ایک صارف نے کہا کہ لیکن یقین کریں شاہ رخ خان کے مداح ویرات کوہلی سے زیادہ ہیں۔

ایک اور مداح نے لکھا کہ شاہ رخ خان 5 ٹیموں کےمالک ہیں لیکن ویرات کوہلی ہر ٹیم کا مالک ہے۔

ایک صارف نے اس لڑائی میں بیچ بچاؤ کراتے ہوئے لکھا کہ شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی ہمارے ملک کا فخر ہیں، بچوں کی طرح لڑنا بند کریں۔

پول کے اختتام پر ویرات کوہلی کو 54.4 فیصد اور شاہ رخ خان کو 45.6 فیصد ووٹ ملے، پول کا تو اختتام ہو گیا لیکن سوشل میڈیا پر دونوں کے مداحوں کے درمیان جنگ جاری ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید