• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مینجمنٹ کے ریکٹر کیلئے 3 نام منتخب

کراچی (سید محمد عسکری) وفاقی حکومت کے تحت سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں قائم ہونے والے نئے ادارے حیدرآباد انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں ریکٹر کیلئے تین ناموں کا انتخاب کرلیا گیا ہے اور ناموں کی سمری وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ور تربیت نے سمری صدر مملکت کو ارسال کردی ہے جس میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین، سندھ مدرسہ الاسلام یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ اور انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے نائب صدر ڈاکٹر نبی بخش جمانی شامل ہیں۔ ان امیدواروں کے انٹرویوز یکم مارچ کو ہوئے تھے جس میں 15؍ امیدواروں نے شرکت کی تھی۔ حیدرآباد انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز انٹرویو کیلئے 30؍ امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں۔ یاد رہے کہ حیدرآباد میں فیڈرل انسٹیٹیوٹ فار ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے قیام کیلئے 100؍ ایکڑ زمین کی مفت الاٹمنٹ ہوچکی ہے۔ یہ زمین چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت کی کوششوں کے باعث الاٹ ہوئی یہ زمین دیہہ گنجو ٹکر، تعلقہ لطیف آباد، ضلع حیدرآباد نمبر 1میں فراہم کی گئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید