• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست، ریاست اور جمہوریت بدترین بحران سے دوچار ہے، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے منصورہ میں وفود اور افطار کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احکامِ خداوندی کی پامالی کا انجام انتشار، فساد، فتنے اور آزمائش ہیں۔ دُکھی انسانیت اور پریشان حال لوگوں کی اصلاح اور رہنمائی ہی وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست، ریاست، حکومت اور جمہوریت بدترین بحرانوں سے دوچار ہے۔ سیاست دان ہی سیاسی مسائل کا سیاسی حل تلاش کرسکتے ہیں۔ عدلیہ کو سیاسی مسائل میں اُلجھاکر بڑی تقسیم سے دوچار کردیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید