لاہور (اپنے نامہ نگار سے) اولڈ ایچ بینی فٹس پنشن (او بی آئی)میں اضافہ نہ ہو سکا ، دو ماہ قبل بورڈ کے اجلاس میں پنشن میں 15فیصد اضافہ کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کا نو ٹیفکیشن نہ ہونے کی وجہ سے اپریل کو پنشن بھی بغیر اضافہ کے بھیجی گئی ہے۔ وزیراعظم اور وزیر محنت سے مطالبہ کیاگیاہے، پنشن میں اضافہ کا جلد از جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔